ٹیسٹ سیریز:انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کو31رنوں سے شکست دی

england
انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کوبرمنگھم میں کھیلے گئے دلچسپ ٹسٹ میچ میں 31رنوں سے شکست دے دی ہے۔اس کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریزمیں 1-0سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی پاری میں 287رن بناکرآل آؤٹ ہوگئی۔جس کے جواب میں ٹیم انڈیا اپنی پہلی پاری میں 274رن پرسمٹ کررہ گئی۔اس طرح انگلینڈ کوپہلی پاری کے تحت 13رن کی سبقت ملی۔ دوسری پاری میں انگلینڈ نے 180رن بنائے جس کے بعد ٹیم انڈیا کوجیت کیلئے 194رنوں کا ہدف ملا۔ہدف کا پیچھاکرتے ہوئے ٹیم انڈیا162رن پرڈھیرہوگئی اورانگلینڈ نے 31رنوں سے میچ اپنے نام کرلیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *