پی وی سندھو فائنل میں ہاریں،سلورسے اکتفاکرنا پڑا

PV-Sindhu
ہندوستان کی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھوکو آج 18ویں ایشیائی کھیلوں میں خاتون سنگل مقابلہ کے فائنل میں ہارکاسامنا کرناپڑا۔ایشین گیمز2018میں بیڈمنٹن کے خاتون اکائی ایونٹ کے فائنل میں ہندوستانی کھلاڑی پی وی سندھو کوسلورسے اکتفاکرنا پڑا۔انہیں دنیاکی نمبرایک کھلاڑی چینی تائپے کی تائی جوینگ کے خلاف 13-12, 16-21سے ہارکا سامنا کرناپڑا۔ ساتھ ہی اس کھلاڑی کے خلاف لگاتار ہارنے کا سلسلہ بھی نہیں توڑپائی۔اس سے پہلے سندھونے سیمی فائنل میں جاپان کی اکانے یاماگوچی کو21-17, 15-21, 21-10سے ہراکر فائنل میں انٹری کی تھی۔سندھو نے سیمی فائنل مقابلہ میں اپنی روایتی حریف جاپان کی اکانے یاماگوچی کو شکست دے کر خطابی مقابلہ میں اپنی جگہ بنائی تھی ۔لیکن آج سندھوکوہارکا سامنا کرناپڑا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *