ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اجیت واڈیکر کاانتقال

ajit-wadekar
ہندوستانی کرکٹ ٹیم سابق کپتان اجیت واڈیکر کا طویل علالت کے بعد بدھ کی رات77 سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا۔انہو ں نے ممبئی کے جسلوک میں آخری سانس لی۔یادرہے کہ اجیت واڈیکرکاشمارہندوستان کے سب سے کامیاب کپتانوں میں ہوتاہے۔واڈیکرکافی دنوں سے بیمارچل رہے تھے۔اجیت واڈیکرکا جنم 1اپریل 1941میں ممبئی میں ہواتھا۔ان کے کنبہ میں بیوی ریکھاکے علاوہ دوبیٹے اورایک بیٹی ہے۔واڈیکربائیں ہاتھ بلے بازاوربہت بہترین فیلڈرتھے۔ان کا بین الاقوامی کریئر8سال رہا۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے واڈیکر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ واڈیکر نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ 1958میں کھیلاتھا اور بین الاقوامی کرکٹ میں انھوں نے 1966میں قدم رکھا۔ان کا شمار بہترین فیلڈروں میں ہوتا تھا۔واڈیکر نے 1966سے 1974تک ہندوستان کی 37ٹسٹ اور دوون ڈے میں نمائندگی کی تھی۔ حکومت ہندنے واڈیکر کو ارجن ایوارڈ (1967)اور پدم شری (1972)سے نوازا تھا۔
ہندستان کو کرکٹ کی دنیا میں نئی پہچان دلانے والے واڈیکر ہندستان کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کپتان تھے۔ ہندستان نے 1971میں واڈیکر کی قیادت میں انگلینڈ میں پہلی بار ٹسٹ سیریز میں جیت درج کی تھی۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکوہندوستان نے 1-0سے جیتاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *