حکومت کی پالیسیوں کی تنقید کرنے پر امام کعبہ گرفتار

imame-kaba-dr-saheh-abutali
ذرائع کے مطابق سرکاری پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر امامِ کعبہ کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق، مسجد حرم امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب کو گرفتار کرنے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے ۔قطرکا معروف نشریاتی ادارہ الجزیرہ نے سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب کی حراست کی خبر دی ہے۔عرب ویب سائٹ خلیج آن لائن کے مطابق شیخ ڈاکٹر صالح الطالب نے، جو مکہ میں جج کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، اپنی تقریر میں کنسرٹس اور تفریحاتی تقریبات میں نامحرم مرد و خواتین کے گھلنے ملنے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *