حج میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا: امریکی خاتون کھلاڑی ابتہاج محمد

Ibtihaj-Muhammad
امریکی تلوار باز خاتون کھلاڑی ابتہاج محمد نے کہا ہے کہ حج کرنا میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا۔تلوارباز(شمشیر زنی )کے کھیل کے اندر دنیا میں نام کمانے والی پہلی امریکی خاتون کھلاڑی ابتہاج محمد نے کہا ہے کہ’’مناسک حج کی ادائی ان کی زندگی کا یادگار لمحہ تھا۔‘ایک انٹرویو کے دوران ابتہاج محمد نے اس حج سے واپسی کے بعد اپنے تجربات کا اظہا ر کیا کہ ’’حج کیلئے سفر پر روانہ ہونے کے وقت ان کادل روحانیت سے بھرا ہوا تھا۔‘‘
کھیلوں میں اسکارف (نقاب پہن کر حصہ لینے والی پہلی امریکی کھلاڑی نے کہا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور انہیں کہا تھا کہ وہ بیرون ملک امریکی سفیر کی حیثیت سے جا رہی ہیں۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق،ابتہاج محمد نے بتایا کہ وہ 2016 ء کے اولمپکس میں شرکت کرنے والی پہلی مسلم خاتون کھلاڑی تھیں اور انہوں نے اسی ایونٹ میں اپنے ملک کیلئے کانسے کا میڈل بھی حاصل کیا تھا۔ابتہاج محمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے ملک کے غریب عوام کی مدد کرنا چاہتی ہیں تاکہ وہ خوش اور سکھ چین کی زندگی گزار سکیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *