اے بی کے ہائی اسکول( بوائز) کی ٹیم نے خطاب جیتا

Hockey-Tournament
ہاکی کے جادوگر کہے جانے والے اے ایم یو کے سابق طالب علم میجر دھیان چند کے یومِ پیدائش’’قومی اسپورٹس ڈے‘‘ کے موقع پرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی گیمس کمیٹی کے ہاکی کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ میں اے بی کے ہائی اسکول( بوائز) کی ٹیم نے ایس ٹی ایس اسکول کی ٹیم کو پینالٹی اسٹروک کی مدد سے3-2سے شکست دے کر فاتح کا خطاب جیت لیا۔
فائنل مقابلہ میں دونوں ہی ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے میں ناکام رہیں، بعد میں پینالٹی کورنر مقابلہ میں اے بی کے ہائی اسکول کی ٹیم نے ایس ٹی ایس اسکول کی ٹیم کو3-2سے شکست دے کر انٹر اسکول فاتح کا خطاب جیت لیا۔
اس سے قبل پہلے سیمی فائنل مقابلہ میں ایس ٹی ایس اسکول کی ٹیم سٹی اسکول کی ٹیم کو3-0 اور اے بی کے ہائی اسکول ( بوائز )کی ٹیم سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول کی ٹیم کو3-1سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہوئی تھی۔اے ایم یو گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایس امجد علی رضوی نے فاتح ٹیم کو یادگاری نشان سے سرفراز کیا۔ اس موقع پر ہاکی کلب کے صدر ڈاکٹر جی ایس ہاشمی، ڈپٹی ڈائرکٹر گیمس مسٹر انیس الرحمن خاں، اسسٹنٹ ڈائرکٹر گیمس مسٹر ارشد محمود سمیت دیگر مہمانان بھی موجود رہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *