دہلی-این سی آرمیں شدیدبارش،سڑکیں تالاب میں تبدیل

rains
دہلی -این سی آرمیں منگل (آج) صبح جھماجھم بارش ہوئی ،جس سے کئی جگہوں پر پانی بھرگیا ہے۔سب سے برا حال گڑگاؤں کا رہا، جہاں سڑکوں پر ڈیڑھ فٹ تک پانی بھرا نظرآیا۔سڑکوں پرپانی بھرنے کے باعث جگہ جگہ گاڑیاں جام میں پھنسی نظرآئیں۔صبح صبح دفتر اوراسکول جانے والے طلبا وطالبات کوکافی پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر دہلی کے اتم نگر میں توکافی براحال رہا، ہلکی بارش میں ہی سڑکوں پرجھیل سا نظارہ بن گیا۔کچھ گھروں میں پانی گھسنے کی خبرہے۔دیگرمتاثرہ علاقوں میں دہلی کا پالم ایئرپورٹ بھی رہا ۔جہا ں سڑکوں پرپانی بھرنظرآیا۔ لوگوں کوآمدورفت میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
دہلی ٹریفک پولس کے مطابق، موتی باغ فلائی اوور کے نیچے دونوں طرف پانی بھرنے کے باعث آمدورفت متاثرہوا۔اس کے علاوہ مونڈکا سے راجدھانی پارک جانے والے مارگ اورنانگلوئی نجف گڑ روڈ پرستیہ بھاما اسپتال کے پاس بھی پانی بھرگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *