ہاردک پٹیل کی طبیعت بگڑی

hardik
ریزرویشن اورکسانوں کی مانگ کولیکر انشن پربیٹھے پاٹیدارلیڈر ہاردک پٹیل کی ہڑتال کا چھٹا دن ہے۔ لیکن انشن کے پانچویں دن یعنی بدھ کی رات کوہی ہاردک پٹیل کی طبیعت بگڑگئی۔ ہاردک کی صحت کا دھیان رکھ رہے ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کی صلاح دی ہے۔بتایاجارہاہے کہ ان وزن بھی گھٹ گیاہے۔پاٹیدار ریزرویشن آندولن سمیتی کے لیڈر ہاردک پٹیل سے بدھ کوریٹائرڈ آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ اورریاست کے سابق وزیرتعلیم اورکانگریس لیڈر کرسن سولنکی نے بھی ان کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *