رفع حاجت کیلئے گئی لڑکی کواغوا کرکے تین بدمعاشوں نے اپنی ہوس کا شکاربنایا

general-photo
ایک طرف جہاں جے پورمیں تین دن قبل اچھے ڈاکٹرکودکھانے کے بہانے خاتون کوہوٹل میں لے جاکراس کے ساتھ ریپ کرنے کا معاملہ سامنے آیاہے۔وہیں آج جے پورمیں ہی کھیت میں قضائے حاجت کے لئے گئی لڑکی کو اغوا کرکے تین بدمعاشوں نے اسے اپنی ہوس کا شکاربنا ڈالا۔ویب پورٹل پترکا ڈاٹ کام کے مطابق، متاثرہ نے کوٹ کھاودا تھانے میں معاملہ درج کروایا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔
واقعہ سامنے آنے کے بعد سے مقامی لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے ملزمین کوجلد ازجلد گرفتارکئے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
پولیس کے مطابق باپو گاوں کی رہنے والی 17 سالہ لڑکی ہفتہ کی رات قضائے حاجت کیلئے کھیت میں گئی تھی۔ وہاں پرہرون اوراس کے دوساتھی اسے اغوا کرلے گئے اوراس کا منہ بند کرکے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ مخالفت کرنے پرملزمین نے اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔ اس کے بعد بدمعاش وہاں سے فرار ہوگئے۔مذکورہ ویب پورٹل کے مطابق،اس کے بعد لڑکی بدحواس حالت میں اپنے گھر پہنچی اوراہل خانہ کوآپ بیتی بتائی۔ اس پراہل خانہ اسے لے کرتھانہ پہنچے اورمعاملہ درج کرایا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔تھانہ انچارج کنہیا لال نے بتایا کہ ملزم ہرون متاثرہ کے گھرکے پاس ہی اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ کرکھیتی کا کام کرتا ہے۔ ہرون یوپی کا رہنے والا ہے۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ ہرون کے علاوہ دیگردولڑکوں کونہیں پہچانتی ہے۔ فی الحال ملزم گرفت سے باہرہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *