ملک میں سیکولرزم اورامن کوبرقراررکھنا ضروری:حافظ محمد سیف الاسلام

saiful-islam
ہندوستان کی آزادی میں مدارس اسلامیہ کی تاریخ اور کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مدارس اسلامیہ سے پیدا ہونے والے جانبازوں نے ملک ہندوستان کی آزادی کے لئے اپنے جان ومال کو قربان کیا۔آزاد ہندوستان کی مکمل تاریخ ہی علماء کرام اور مدارس اسلامیہ کے بغیر ادھوری ہے۔ان خیالا ت کا اظہارمحمد سیف الاسلام مدنی استاذمدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم ، پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی نے جاری پریس ریلیزکیا۔انہو ں نے کہاکہ آزادی کے بعد ہندوستان کی بنیاد سیکولرزم کے نام پر رکھی گئی۔ہندو، مسلم، سکھ،عیسائی ایکتا کو قائم رکھنے کے لیے اس ملک کو امن کا گہوارہ قرار دیا گیا تھا۔ہر مذہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہب کے سلسلے میں کلی اختیار دیے گئے تھے۔انہو ں نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اب اس ملک میں سیکولرزم اور امن کی شاخ خشک ہوتی جارہی ہے اور گندی ذہنیت رکھنے والے اسلام کے باغی مدارس اسلامیہ کی پاکیزہ جگہ پر بری نگاہ ڈال رہے ہیں اور مدارس اسلامیہ کو دہشت گردی کا اڈہ قرار دیا جارہا ہے۔
حافظ محمد سیف الاسلام نے کہاکہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچنا بہت ضروری ہے کہ ہندوستان کے محافظ مدارس اسلامیہ ہی ہیں۔یہاں پیار و محبت کا سبق پڑھا یا جاتا ہے۔یہاں الفت و بھائی چارگی کی تعلیم دی جاتی ہے اور جب بھی اس ملک پر کوئی آنچ آتی ہے تو سب سے پہلے بوسیدہ درودیوار کے سائے میں قرآن و حدیث کی تعلیم دینے والے ہی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ جولوگ مدارس کو برا کہتے ہیں ان کو چاہئے کہ دینی مدارس میں آکر یہاں کی حقانیت اور امن پسندی کی حقیقت کو پہچانیں۔
انہو ں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ جو لوگ بھی ملک کے سیکولرزم اور امن کی بنیاد کو برباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کرکے سزا دلوائیں تا کہ ہندوستان کے مستقبل میں سیکولرزم کی پابندی کرنے والوں کو ان حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *