جسٹس کے ایم جوزف بنیں گے سپریم کورٹ کے جج

justice-km-joseph
مرکز حکومت نے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ایم جوزف کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ مرکزی حکومت نے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ایم جوزف کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کے سلسلے میں کالجیئم کی جانب سے دوبارہ بھیجی گئی سفارش مان لی ہے۔حکومت نے جسٹس جوزف کے علاوہ مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس اندرا بنرجی اور اڑیسہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ونیت سرن کو بھی عدالت عظمی میں بھیجنے کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔
کے ایم جوزف کے نام پر گزشتہ چھ مہینے سے مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ کالجیم کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ مرکزی حکومت نے اس کے ساتھ ہی مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اندرا بنرجی اور اڈیشہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ونیت سرن کے نام کو بھی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کے لئے مہرلگادی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو اگلے ہفتے ہی صدر جمہوریہ سکریٹریٹ سے تقرری کا حکم جاری ہو سکتا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *