کامیڈین کپل شرماکے فینس کیلئے خوشخبری

kapil-sharma
مشہورکامیڈین کپل شرما کے مداحوں کیلئے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔ کپل شرما کی جلد ہی ٹیلی ویزن پرواپسی ہورہی ہے۔لہٰذا کپل شرماایک بار پھر اپنے پرانے تیور اورانداز کے ساتھ ’دی کپل شرما شو‘ کے ساتھ سونی ٹی وی پرواپسی کرنے کوتیارہیں۔
دراصل، کپل شرما نے ویب پورٹل پپنگ مون سے بات چیت میں کہاکہ ’’ میں اپنے فینس کویقین دلانا چاہتاہو ں کہ میں جلدہی ’دی کپل شرما شو‘ کے نئے سیزن کے ساتھ جلد واپس آؤں گا ۔یہ شوفینس پرپھرسے وہی چھاپ چھوڑے اور ان کا پیار اسے آگے بڑھائے گا۔حالانکہ ،ابھی شوکی پلاننگ اسٹیج پر ہے۔‘‘کپل نے شوکے علاوہ اپنی صحت کے بارے میں بات کی۔کپل نے کہاکہ کئی وجوہات سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن اب میں نے اپنے ہیلتھ پردھیان دیاہے اوراس میں تیزی سے سدھارہورہاہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *