آٹو ڈرائیورکاشرمناک حرکت، طمنچہ کی نوک پر لڑکی کی آبروریزی

auto
بی جے پی حکومت والی ریاست بہاریعنی نتیش راج میں آج وائرل ویڈیوکے ذریعے جہاں ایک بارپھر دن دہاڑے لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑوبدسلوکی کا معاملہ سامنے آیاہے۔دوسری طرف بی جے پی راج یعنی یوگی حکومت میں لڑکی کے ساتھ آبروریزی کامعاملہ سامنے آیاہے۔یہ اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک لڑکی کی ہائی وے پر آبروریزی کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ آٹو ڈرائیور نے طمنچہ کی نوک پر ایک لڑکی کی آبروریزی کی جبکہ ان کے دو دیگر ساتھیوں نے ایک دیگر لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔جب دونوں لڑکیوں نے اس کی مخالفت کی تو آٹو ڈرائیور نے طمنچہ نکال کر ان پر تان دیا اور خاموش رہنے کیلئے کہا۔ پلکھوا تھانہ حلقہ کے نیشنل ہائی وے نمبر 9 پر پیش آئے اس واقعہ کے دوران پولیس کو اس کی بھنک تک نہیں لگی۔
خبروں کے مطابق، دو لڑکیاں مسوری سے پلکھوا جانے کیلئے آٹو میں سوار ہوئیں ، ان کے ساتھ آٹو میں بیٹھی ایک دوسری خاتون درمیان میں اتر گئی ، جس کے بعد آٹو ڈرائیور پلکھوا میں جام لگنے کی بات کہہ آٹو کو ہائی وے سے اتار کر سنسان علاقہ میں لے جانے لگا۔
بتایاجارہاہے کہ اس دوران وہاں سے گزر رہے ایک شخص نے لڑکیوں کا شور سنا تو دیگر لوگوں کو جمع کرکے ایک ملزم کو جائے واقعہ پر ہی دبوچ لیا ، لیکن تب تک لڑکی کی عصمت تار تار ہوچکی تھی۔تاہم لوگوں نے دوسری لڑکی کو چھڑالیا۔ لیکن دونوں ملزم فرار ہوگئے۔ ڈائل 100 نمبر پر اطلاع ملنے کے بعد پہنچی پولیس نے ایک ملزم کو اپنی گرفت میں لے لیا اور طمنچہ بھی برآمد کرلیا۔فی الحال لڑکیوں کو میڈیکل کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس مفرور ملزمین کی تلاش میں لگ گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *