ایک کنبہ کے چارافراد کاقتل، علاقے میں دہشت

found-dead-in-Pataudi's-Bri
گڑگاؤں کے پٹودی علاقے کے برجپورہ گاؤں میں ایک ہی کنبہ کے چار لوگوں کا قتل کر دیا گیا ہے۔کنبہ کے مہلوکین میں ایک سال کی بچی کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی ہے۔پولس نے سبھی لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔بتایاجارہاہے کہ مہلوکین کے سر پر کسی بھاری ہتھیار سے حملہ کیا گیا ہے۔ گھر کی بہو کی لاش پنکھے سے جھولتے ہوئی ملی ہے اور اس کے ہاتھ پر بھی کٹ کے نشان ہیں۔ پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

پولس کا کہنا ہے کہ گڑگاؤں کے پٹودی علاقے کے برج پورہ گاؤں میں ایک مکان میں پولیس کو تین لاشیں ملیں جبکہ دو معصوم زخمی حالت میں پڑے ملے۔ زخمی بچوں میں ایک کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ 25 سالہ منیش گوڑ اپنی اہلیہ پنکی، اپنی ماں پھول وتی اور اپنے دو بچے ایک سال کی چارو اور ڈھائی سال کے اکشے کے ساتھ رہتے تھے۔ بدھ کی شام قریب 8 بجے جب اس گھر میں دودھ دینے کیلئے دودھ والا آیا تو اس نے گھر کے اندر چاروں طرف خون پھیلا دیکھا ، جس کے بعد سرپنچ کو اطلاع دی گئی اور سرپنچ نے پولیس کو واقعے کی جانکاری دی۔حادثے کی اطلاع ملتے موقع پر پہنچی پولیس نے بچوں کو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا جہاں چاروں کی موت ہو گئی۔ ایک اور معصوم کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
پولس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہرسطح پرجانچ شروع کردی گئی ہے۔مقامی تھانہ پولس سے لیکر کرائم برانچ کی ٹیمیں لگادی گئی ہیں۔فارینسک جانچ ٹیم بھی لگ گئی ہے۔پولیس اور فارینسک ٹیم موقع پر جانچ میں مصروف ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *