حیدر آبادایئرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا

palne
کویت سے حیدرآبادآرہی ایک فلائٹ میں سوارقریب 150لوگ بدھ کی رات ایک دردناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔جزیرہ اےئرویزکی فلائٹ کے انجن میں لینڈنگ کے وقت اچانک آگ لگ گئی۔حالانکہ ، پائلٹ کی عقلمندی اوراےئرپورٹ گراؤنڈ عملہ کی تیزی سے کسی کوکوئی نقصان نہیں ہوا۔
بہرکیف حیدر آبادایئرپورٹ میں ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ انجن میں لگی تھی اور پائلٹ نے فوراً رن وے پر ہی طیارہ کو روک دیا۔فائر بریگیڈ کی گاڑی نے ریلوے پر پہنچ کر آگ کو قابو کیا اور وقت رہتے مسافروں کو محفوظ باہر نکالا۔ فلائٹ میں قریب 150مسافر سوار تھے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *