تین منزلہ پلاسٹک فیکٹری کی عمارت میں لگی بھیانک آگ

fire
باہری دہلی کے نانگلوئی علاقے کے نریش پارک ایکسٹینشن میں آج ہفتہ کی صبح چاربجے تین منزلہ پلاسٹک فیکٹری کی عمارت میں آگ لگ گئی۔بتایاجارہاہے کہ باہری دہلی کے نانگلوئی علاقے کے نریش پارک ایکسٹینشن میں جس فیکٹری میں آگ لگی ہے وہ پلاسٹک کے بیگ بنانے والی فیکٹری ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی مقامی پولس اور فائر بریگیڈ کی 25گاڑیوں نے چار گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حادثہ میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولس کے مطابق فیکٹری چاروں طرف سے بند ہے۔ فیکٹری تقریباً 250فٹ کی بیسمنٹ سمیت تین منزلہ عمارت میں ہے۔اس لئے آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کے دستے کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ آگ لگتے ہی فیکٹری کے تمام ملازم باہر نکل گئے تھے۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ فی الحال پولس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔
بتایاجارہاہے کہ جس وقت آگ لگی اس قت فیکٹری کے اندرکوئی نہیں تھا۔جس تین منزلہ فیکٹری میں آگ لگی ہے اس میں پلاسٹ کے بیگ بنائے جاتے ہیں۔جانکاری کے مطابق، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ مگرلاکھوں کا مالی نقصان ضرورہوگیاہے۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *