ممبئی : بھارت پٹرولیم ریفائنری میں بھیانک آگ، 43 افراد زخمی

bharat-petroleum
ممبئی کے چیمبور میں بھارت پٹرولیم کی ریفائنری کے بوائلرمیں دھماکہ کے بعد آگ لگنے سے قریب 43 افراد کے زخمی ہوگئے ۔ افسران کے مطابق مشرقی ممبئی کے چیمبورعلاقے کے مہول سڑک پر واقع پلانٹ میں آگ سہ پہر 3 بجے لگی۔زون 4کے پولس افسرشاہاجی اماپ نے بتایاکہ حادثے میں قریب 43لوگ زخمی ہوئے ہیں۔انہو ں نے بتایاکہ 22لوگوں کوابتدائی علاج کے بعدگھربھیج دیاگیاہے،جبکہ دیگر21کوچیمبور کے ایک اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ افسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے 9 فائر ٹنڈر، 2فوم ٹنڈر اور دو جمبو ٹینکروں کولگایاگیاہے۔جبکہ ریفائنری کا خانگی آتش فرو عملہ بھی آگ بجھانے میں مصروف دکھائی دیا۔ تمام 45 زخمی افراد کو قریب میں واقع سیول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
وا ضح رہے کہ آگ لگنے سے قبل ریفائنری کی عمارت میں ایک زور دار دھماکہ بھی ہوا تھا جس سے آس پاس کی عمارتیں بھی ہل گئیں جبکہ کمپنی کے بیان کے مطابق آگ ہائیڈرو کریکر پلانٹ کے کمپریشر شیڈ میں لگی۔ایک مقامی شخص کے مطابق، ریفائنری احاطے کے نزدیک ایک بڑے دھماکے کی آوازسنی گئی۔انہو ں نے صحافیوں سے کہاکہ دھماکے کی آوازسے ہماری عمارت کی کھڑکیاں ہل گئیں جوریفائنری سے سے قریب 500میٹردورہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *