ڈاکٹر سائرہ مہناز کو بیسٹ اورل پرزنٹیشن ایوارڈ سے نوازا گیا

Dr-Saira
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبۂ کمیونٹی میڈیسن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سائرہ مہناز نے بنکاک ، تھائی لینڈ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس برائے صحت عامہ میں شرکت کی جہاں ان کے ذریعہ پیش کئے گئے مقالہ کو بیسٹ اورل پرزنٹیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے مقالہ کا عنوان تھا ’’غریب آبادی میں صحت و بنیادی سہولیات کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے مقامی لوگوں کے ساتھ تعلقات کی استواری: ایک مطالعہ‘‘۔کانفرنس میں 38؍ملکوں کے 300سے زائد مندوبین شریک ہوئے۔ ڈاکٹر سائرہ مہناز نے کانفرنس میں دو سائنسی نشستوں کی صدارت بھی کی ۔ انھیں کانفرنس کا سائنسی ریویور بھی مقرر کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر سائرہ مہناز کو صحت عامہ کے موضوع پر ہونے والی اگلی عالمی کانفرنس کے لئے سائنسی ریویور نامزد کیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس کولمبو، سری لنکا میں فروری 1919میں ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر مہناز نے شہری کاری اور نقل مکانی پر آئی سی ایم آر، نئی دہلی کا ایک پروجیکٹ بھی پورا کیا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *