ڈاکٹر عبید اے صدیقی نے ایمس میں اپنی ٹریننگ مکمل کی

Dr-Obaid-A-Siddiqui
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے انستھیسیالوجی و کریٹیکل کیئر شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبید اے صدیقی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی میں نیورو کریٹیکل میں ایک سالہ فیلوشپ پروگرام مکمل کرنے کے بعد شعبہ میں واپس آگئے ہیں۔ فیلوشپ کے تحت انھوں نے نیورو انستھیسیالوجی اینڈ کریٹیکل کیئر میں ٹریننگ حاصل کی۔ اس میں سیریبروواسکولر حادثات، دماغ میں لگنے والی سنگین چوٹ، ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ، دماغی ٹیومر اور دیگر دماغی امراض کی روک تھام کی تربیت شامل ہے۔ یہ ٹریننگ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال، اے ایم یو کے نیورو کریٹیکل کیئر شعبہ میں زیر علاج مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور پی جی طلبہ کو تربیت دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *