اقرأ اردواسکول میں دانتوں کے کیمپ کا انعقاد

akola
آکولہ کی مقامی اقرأ اردوپرائمری وہائی اسکول میں طلباوطالبات کیلئے سرکاری طبی کالج دواخانہ اوربھارتی دانت تنظیم (آئی ڈی اے)کی جانب سے دانتوں کے معائنے کا کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔الحاج محمدذاکرمحمدقاسم (سکریٹری وصدرمدرس اقرا اردوہائی اسکول اکولہ) کی صدارت میں پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ڈاکٹرگوروپمپلے ، ڈاکٹرامربھوئی بھار، ڈاکٹروکرانت بھاگوت، ڈ اکٹریوگیش شاہو، ڈاکٹرمجیب الرحمان کا ساتھ رہاہے۔سب سے پہلے پروگرام کی ابتداء جماعت نہم کے طالب علم فردین شاہ فروزشاہ نے تلاوت قرآن پاک سے کی ،زنیرہ دستگیرشاہ جماعت ہشتم کی طالبہ نے نعت پاک پیش کی ۔اس کے بعد مہمان خصوصی کی گل پوشی کی گئی۔
ڈاکٹریوگیش شاہو نے طلباکی رہنمائی کرتے ہوئے کہاکہ روزانہ صبح سویرے نیندسے بیدارہوتے ہی اوررات کوسونے سے پہلے دن میں دوبار دانتوں کی صفائی کریں، کیونکہ نظام ہاضمہ میں دا نتوں کا ایک اہم کردارہوتاہے۔ان باتوں پرروشنی ڈالتے ہوئے اہم معلومات فراہم کی۔سبھی ڈاکٹرعملہ نے اسکول کے ہرطالب علم کے دانتوں کا معائنہ کرکے ٹوتھ پیسٹ اوربرش تقسیم کئے۔
اس پروگرام میں کثیرتعدادمیں طلبا وطالبات نے خوب لطف اندوزی کے ساتھ بہت ساری معلومات حاصل کیں۔پروگرام کی نظامت سیدمجاہدحسین نے اوراظہارتشکرمحمدمحسن نے کیا۔پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے اسکول انتظامیہ وسبھی تدریسی وغیرتدریسی عملہ نے حصہ لیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *