دہلی پولس کی بڑی کامیابی، 50پستول اور2کاربائن کے ساتھ دوگرفتار

arrested
دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے یوم آزادی سے قبل دولوگوں کوگرفتارکیاہے، جن کے قبضے سے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمدہواہے۔یوم آزادی سے پہلے دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے دوکوگرفتارکرکے ان کے پاس سے 50پستول ، دوکاربائن اور 50کارتوس برآمدکئے ہیں۔اسپیشل سیل کے ایک سینئرافسر نے بتایاکہ دولوگوں کوگرفتار کیاگیاہے جن کی شناخت محمدعظیم اورآس محمدکے طورپرہوئی ہے۔محمدعظیم مہاراشٹرکے ملاڈ کا رہنے والا ہے، جبکہ آس محمداترپردیش کے شاملی کا رہنے والا ہے۔
بہرکیف پولس ان دونوں سے پوچھتاچھ کرکے یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ انہو ں نے یہ ہتھیارکہاں سے حاصل کئے اورآگے یہ کسے دےئے جانے تھے۔اس کے ساتھ ہی پولس ان کے ساتھیوں کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔یادرہے کہ ان دونوں کودہلی کے الگ الگ علاقوں سے گرفتارکیاہے۔بتایاجارہاہے کہ ایک کودھیرپورسے جبکہ دوسرے کوجی ٹی روڈ سے گرفتارکیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *