دہلی: کارپرحملہ کرنے والا ایک کانوڑیاگرفتار

kawaria-rahul-arrested
دہلی کے موتی نگرمیں منگل کوکانوڑیوں کے ذریعے ہنگامہ اورتوڑپھوڑ کرنے بعد کارپلٹ دینے کے معاملے میں پولس نے ایک ملزم کوگرفتارکیاہے۔گرفتار ملزم کا نام راہل عرف بلّاہے۔وہ دہلی کے اتم نگرکارہنے والاہے۔اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے۔اس کے خلاف چوری کرنے کا معاملہ درج ہے۔
یادرہے کہ دہلی کے موتی نگرمیں 7اگست کوکانوڑیوں نے چھوٹی سی بات پرہنگامہ کیاتھا۔انہو ں نے ایک کوکارپرلاٹھیوں سے حملہ کرکے توڑڈالا۔ کارمالکن کومیٹرواسٹیشن میں چھپ کرجان بچانی پڑی تھی۔اس واردات کا ویڈیووائرل ہونے کے بعد اس معاملے طول پکڑلیا۔بہرکیف موتی نگرعلاقے میں کارمیں زبردستی توڑپھوڑمعاملے میں دہلی پولس نے پہلی گرفتاری کرلی ہے۔
ملزم نے پوچھتاچھ میں بتایاکہ متاثرہ خاتون کی کارکاسائڈمرر(شیشہ) اس کے ایک ساتھی کانوڑیے کولگ گیاجس سے اس کے ہاتھ میں خون نکلا آیا۔اس کے بعدافواہ پھیل گئی کہ اس لڑکے کوبہت ماراگیاہے اوراس کا خون نکل رہاہے۔پہلے تین چارلوگوں سے جھگڑا ہوااورپھرافواہ پھیلتے ہی کانوڑیوں کی جھنڈ نے کارکوتہس نہس کرڈالا۔مغربی دہلی کے ڈی سی پی وجے کمارکے مطابق، 26سالہ ملزم کانام راہل عرف بلا ہے وہ اتم نگرکے آنندوہارعلاقے میں رہتاہے۔اس پرگھرمیں چوری کرنے کا ایک کیس اتم نگرتھانے میں پہلے سے درج ہے۔
پولس کے مطابق اس نے کانوڑیوں کے ان تمام راستوں اورکیمپوں میں جاکرچھان بین کی جہاں کانوڑیے آتے جاتے رہتے ہیں۔اس کے بعد سی سی ٹی وی اورویڈیوکے ذریعے راہل کا سراغ ملا۔اس راستے پرکل 9کیمپ ہیں، جن کے رجسٹروں میں کانوڑیوں کے نام بھی لکھے ہوتے ہیں۔ابھی اس معاملے میں 15سے زیادہ کانوڑیوں کی تلاش جاری ہے، جوتوڑپھوڑمیں شامل تھے۔پولس کے مطابق، کچھ لوگوں کے بارے میں راہل نے بھی سراغ دےئے ہیں۔خبریہ بھی ہے کہ پولس نے ایک درجن سے زادہ ملزموں کوگرفتارکیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *