پہلے پولیزر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی صحافی اورجامعہ اولڈ بوائے دانش صدیقی کی عزت افزائی

danish
آج ایک خصوصی تقریب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اے جے کے ماس کمیونی کیشن سینٹر نے اپنے تین اولڈ بوائزدانش صدیقی، اودین بیجل اورکرن دیپ سنگھ کوخصوصی پلیک اورسائیٹیشن سے نوازکرعزت افزائی کی۔اے جے کے ایم سی آرسی کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے ان تینوں کی عزت افزائی بین الاقوامی طورپر جامعہ سینٹر کا نام اونچاکرنے کیلئے کی۔
عیاں رہے کہ 2005-07میں یہاں سے فارغ فی الوقت بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرس میں فوٹوجرنلسٹ دانش صدیقی کومیانمار سے بنگلہ دیش بھاگتے ہوئے روہنگیائی مہاجرین کی دردناک تصاویر کھینچنے کیلئے پولیزرایوارڈ دیاگیاہے جس کی تفصیل ’چوتھی دنیا‘ اردوشائع کرچکاہے۔اسی طرح جامعہ کے دوسرے فارغین اودین بیجل کوان کی فلم ’سلم ڈاگ‘ کیلئے اوسکارایوارڈ اورصحافی کرن دیپ سنگھ کو2017میں سوسائٹی آف پبلشرزان ایشیا کا ایوارڈ ان کی گراں قدرخدمات کیلئے مل چکاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *