دہلی میں درندگی کی حدیں پار،دوسری کلاس کی طالبہ سے ریپ

raped
قومی راجدھانی دہلی میں ایک بارپھردرندگی کی ساری حدیں پارہوگئی ہیں۔ دہلی کے ایک سرکاری اسکول میں نابالغ بچی سے عصمت دری کامعاملہ پیش ایاہے۔ بتایاجارہاہے کہ دہلی کے مندرمارگ علاقے میں ایک سرکاری اسکول میں دوسری کلاس کی طالبہ سے ریپ کیاگیاہے۔ ملزم الیکٹریشئن نے اسکول میں لگے واٹرپمپ کے اندر طالبہ سے ریپ کیا۔طالبہ کے ساتھ ریپ کے واقعہ کا پتہ لگنے کے بعد اسکول میں ہنگامہ ہونے پرانتظامیہ نے اس کی شکایت پولس میں کی۔موقع پرپہنچی پولس نے ملزم کوگرفتارکرکے پوچھتاچھ شروع کردی ہے۔دوسری کلاس کی طالبہ کے ساتھ ریپ معاملے پراسکول انتظامیہ کچھ بھی بولنے سے بچ رہاہے۔
خبروں کے مطابق، اسی اسکول کاملزم الیکٹریشین نے طالبہ کا منھ دباکرپمپ کے پاس لے گیا اوروہیں واردات کوانجام دیا۔حالانکہ، پولس نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے۔یہ گذشتہ روزیعنی جمعرات کوپیش آیاہے۔بتایاجارہاہے کہ یہ واٹرپمپ بھی این ڈی ایم سی کا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے گذشتہ مہینے دہلی کے آدرش نگرمیں آٹھ سال کی بچی کے ساتھ ریپ کی بات سامنے آئی تھی۔اس معاملے میں الزام تھا کہ بچی کے بڑے بھائی نے ہی اس کے ساتھ ریپ کیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *