کرس گیل بنے شاہد آفریدی کے بعد سب سے بڑے چھکے باز 

shahid-afridi-and-chris-gay
انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے جڑنے کا ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے نام درج تھا لیکن اس ریکارڈ کی برابری بھی اب ہو گئی ہے۔ اس ریکارڈ کی برابری کی ہے دنیائے کرکٹ کے جانے مانے دگج بلے باز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ۔ یہ کارنامہ انھوں نے گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے خلاف سینٹ کیٹس میں کھیلے گئے تیسرے ونڈے میچ میں انجام دیا ۔
بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ونڈے میچ میں کرس گیل نے 66 گیندوں میں73 رنوں کی پاری کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ بنگلہ دیش کے خلاف 18 ویں اوور میں محمود اللہ کی گیند پر چھکا جڑتے ہی کرس گیل نے انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے جڑنے کے عالمی ریکارڈ کی برابری کرلی۔ دھیان رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے(476 چھکے) جڑنے کا ریکارڈ پاکستان کے شاہد آفریدی کے نام درج تھا۔اس طرح انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے(476 )جڑنے کا ریکارڈ پاکستان کے شاہد آفریدی اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے نام مشترکہ طور پر درج ہوگیا ہے۔
شاہد آفریدی نے جہاں 524 انٹر نیشنل میچوں میں کل 476 چھکے لگائے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں، وہیں کرس گیل نے 443انٹرنیشنل میچوں میں476 چھکے لگادیے ہیں اور وہ اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ سب سے زیادہ چھکے جڑنے کی فہرست میں پاکستان کے شاہد آفریدی کے بعد ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہیں۔ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم کا نام ہے۔ انھوں نے 432 انٹر نیشنل میچوں میں کل 398 لگائے ہیں۔سری لنکا کے سابق اوپنر سنت جے سوریہ نے 586 انٹر نیشنل میچوں میں کل 352چھکے لگائے ہیں جبکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 504 انٹر نیشنل میچوں میں کل 352چھکے لگائے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *