چیف سکریٹری مارپیٹ معاملے میں سی ایم کجریوال ،ڈپٹی سی ایم سمیت 13لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل

kejriwal-manish
دہلی کے چیف سیکریٹری انشوپرکاش سے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی چیف اروندکیجریوال کے رہائش گاہ پرمارپیٹ معاملے میں دہلی پولس نے چارج شیٹ داخل کردی ہے۔دہلی پولس نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے 11 ممبران اسمبلی کے خلاف چارج شیٹ داخل کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، چیف سکریٹری کے ساتھ مارپیٹ معاملے میں دہلی پولس نے جوچارج شیٹ داخل کی ۔چارج شیٹ میں وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کوملزم بنایاگیاہے۔ اس کے علاوہ 11ارکان اسمبلی کوبھی ملزم بنایاگیا ہے ۔کل 13لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ 19 فروری 2018 کا ہے۔ جب کیجریوال کی رہائش گاہ پرراشن کارڈ اور دیگرمدعوں پرمیٹنگ کے دوران چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ طورپرہاتھا پائی کی گئی۔ انشو پرکاش کا الزام ہے کہ اس دوران وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا وہاں موجود تھے اوروہ تماشا دیکھتے رہے۔بہر کیف دہلی حکومت کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں دہلی پولیس نے چارج شیٹ داخل کردی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *