مظفرپورشیلٹرہوم معاملہ:کانگریس سے الیکشن لڑنے والا تھا،اسلئے پھنسایاگیا:برجیش ٹھاکر

brijesh-thakur
بہارکے مظفرپور شیلٹرہوم میں بچیوں کے ساتھ عصمت دری معاملے میں اہم ملزم برجیش ٹھاکر نے اپنے اوپرلگے سبھی الزامات کوخارج کردیاہے۔ ساتھ ہی کہاکہ وہ مظفرپورسے الیکشن لڑنے کیلئے کانگریس میں شامل ہونا چاہتاتھا، اس لئے انہیں پھنسایاگیاہے۔ ادھرکورٹ میں پیشی کے دوران ان پرسیاہی پھینکی گئی ۔مدھے پورا سے رکن پارلیمنٹ پپویادوکی جن ادھیکارپارٹی (جاپ) کارکنان پرسیاہی پھینکنے کا الزام لگاہے۔
برجیش ٹھاکرنے کہاکہ ایک بھی لڑکی نے اس کے خلاف نہیں بولا ہے۔سماجی فلاح وبہبود کی وزیرمنجوورماکے شوہرساتھ بات چیت پربرجیش نے کہاکہ ان سے سیاسی معاملوں پربات ہوتی تھی۔مدھوکے ساتھ تعلقات کے سوال پراس نے بتایاکہ مدھوسے اس کے کسی طرح کے تعلقات نہیں تھے۔وہ صرف اس کے یہاں کام کرتی تھی۔
برجیش ٹھاکرنے میڈیاپربڑھا-چڑھاکرلکھنے کا الزام لگایاہے۔اخباروں کوملے اشتہارات پر برجیش ٹھاکرنے کہاکہ لاکھوں نہیں ہزاروں کا اشتہارملتاتھا ۔سبھی اخبارسرکولیشن بڑھاکردکھاتے ہیں۔برجیش ٹھاکرنے کہاکہ میں بے قصورہوں۔میرے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *