سلمان خان کی پھربڑھیں مشکلیں

salman-khan
بالی ووڈ ادکارسلمان خان جہاں اپنی فلموں کولیکرسرخیوں میں رہتے ہیں، وہیں وہ اپنے اوپرمقدمات کولیکربھی چھائے رہتے ہیں۔ویسے کالاہرن شکارمعاملے میں قصوروارپائے گئے سلمان خان فی الحال ضمانت پرہیں لیکن سلمان ایک بارپھرمشکل میں پڑھتے نظرآرہے ہیں۔دراصل، کورٹ نے ایک مرتبہ پھر سلمان خان کو جھٹکا دیا ہے۔ جودھپور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سلمان خان کی اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں انہوں نے غیر ملک جانے کی مستقل طور پر اجازت طلب کی تھی۔ کورٹ کے اس حکم کے بعد اب سلمان خان کو ہر بار غیر ملک جانے سے پہلے کورٹ سے اجازت لینی ہوگی۔واضح ہو کہ جمعہ کو کالے ہرن شکار معاملے میں بحث کے دوران سلمان خان کے وکیلنے کورٹ میں ایک درخواست پیش کی تھی۔ اس میں سی جے ایم دیہی کے ذریعے سلمان خان پر بغیر اجازت غیر ملک سفر پر لگائی گئی روک کو ہٹاکر انہیں غیر ملک سفر کی مستقل اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
جمعہ کو اس معاملے میں سماعت ادھوری رہ گئی تھی۔ آج کورٹ میں سماعت کے بعد کورٹ نے سلمان خان کی عرضی کو خارج کر دیا۔ اس کے بعد یہ صاف ہو گیا کہ سلمان کو اب ہر مرتبہ ہندستان سے باہر دوسرے ملک جانے سے پہلے کورٹ سے اجازت لینی ہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *