ملک بھرمیں اٹل بہاری کی یاد میں ’کاویانجلی پروگرام‘ کا انعقادکیاجائے گا:امیت شاہ

amit-shah
بی جے پی صدرامیت شاہ نے آج نئی دہلی پارٹی دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال کے ایک ماہ پورے ہونے پر 16 ستمبر سے ملک بھر میں ’کاویانجلی پروگرام ‘اور وزیر اعظم نریندر مودی کے جنم دن کے موقع پر 17 ستمبر سے 25 ستمبر تک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’کاویانجلی پروگرام‘ کا انعقاد ملک بھر میں 4 ہزارسے زائد مقامات پر کیا جائے گا۔اس دوران آنجہانی لیڈر کی نظموں کی ریکارڈنگ کو بھی سنایا جائے گا۔ اس دوران کوی سمیلن پروگرام بھی ہوگا جس میں سابق وزیر اعظم پر لکھی گئی نظموں کو پڑھا جائے گا اور حب الوطنی سے متعلق پروگرام بھی ہوں گے۔
بی جے پی صدرنے بتایاکہ اس کا انعقاد تمام اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں میں ہوگا۔17ستمبرکووزیراعظم نریندرمودی کا جنم دن ہے۔ شاہ نے بتایا کہ مسٹر مودی کے جنم دن 17 ستمبر کو ’سیوا (سروس) ڈے کے طور پر مناتے ہیں۔لیکن اس بار 17 ستمبر سے 25 ستمبر(دین دیال جینتی) تک سیوا ہفتہ(سروس ویک) منایا جائے گا ۔یہ اٹل جی کو’کاویانجلی ‘ ہوگی۔انہو ں نے بتایااس دوران پورے ملک میں 20 ہزار مقامات پر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس کیمپ میں غریبوں کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جائے گا اور صفائی مہم چلائی جائے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *