2019الیکشن:اقتدارمیں پھرسے واپسی کیلئے بی جے پی نے بلائی وزراء اعلیٰ کی میٹنگ

modi-amit

وزیراعظم نریندرمودی اوربی جے پی صدرامیت شاہ آج بی جے پی کے وزراء اعلیٰ اورنائب وزراء اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔اس میٹنگ میں بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزاء اعلی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق، اس میٹنگ میں 15ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کے علاوہ 4ریاستوں کے نائب وزراء اعلیٰ بھی شامل ہوں گے۔اس میٹنگ میں 2019کے لوک سبھا الیکشن کے ساتھ ہی آئندہ اسمبلی الیکشن کولیکر بات ہوگی۔
میٹنگ دین دیال اپادھیائے مارگ واقع بی جے پی دفترمیں صبح 10بجے سے لیکر شام 7بجے تک چلنے کی امیدہے۔اس میں 2019انتخابات کولیکربحث ہوگی۔اس کے علاوہ گذشتہ میٹنگ میں وزراء اعلیٰ کوسونپی گئی ذمہ داریوں پربھی بات ہوگی اورکاموں کا جائزہ لیں گے۔خاص بات یہ ہے کہ اگلے سال لوک سبھا اوراسی سال کے اخیرتک پارٹی حکومت مدھیہ پردیش ، راجستھان اورچھتیس گڑھ میں ہونے جارہے الیکشن کودیکھتے ہوئے یہ میٹنگ کام اہم ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *