اٹل جی کے نام پرہوگاتاریخی رام لیلامیدان!،فیصلہ 30اگست کو

ramleela-maidan-delhi
قومی راجدھانی دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان جواب تک کئی بڑے آندولنوں کا گواہ رہا اب آنے والے دنوں میں اسے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام سے جانا جائے گا۔ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان کا نام بدل کر سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے اس سے سلسلے میں تجویز پیش کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق،شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کے مطابق رام لیلا میدان کا نام ‘اٹل رام لیلا’ میدان رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ 30 اگست کو ہونے والے کارپویشن کے اجلاس میں کیاجا سکتا ہے۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال مرکز اورپی ایم مودی پرحملہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں۔دراصل ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ رام لیلا میدان وغیرہ کے نام بدل کر اٹل جی کے نام پر رکھنے سے ووٹ نہیں ملیں گے۔مسٹر کیجریوال نے کہا بی جے پی کو اب اپنے وزیر اعظم کا نام بھی بدل دینا چاہئے۔ اس سے شاید کچھ ووٹ مل جائیں کیونکہ اب ان کے اپنے نام پر تو لوگ ووٹ نہیں دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سال 2013میں جب پہلی بار عام آدمی پارٹی (آپ) کی دہلی میں سرکار بنی تھی تواروندکیجریوال نے وزیراعلیٰ اوران کے کچھ اراکین اسمبلی نے وزارت عہدہ کا حلف لیا تھا۔حالانکہ یہ سرکار49دن ہی چل سکی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *