پتھر کی کان میں زوردار دھماکہ، 11 مزدور ہلاک

stone
آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں پتھر کی ایک کان میں جمعہ کودیر رات ایک زوردار دھماکہ ہوا ۔نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق،دھماکے میں  کم سے کم 10مزدوروں کی موت ہوگئی ہے وہیں، کئی افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی بھی کچھ لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں۔ایک جانچ کرنے والے افسرکے مطابق، مرنے والے سبھی اڑیسہ کے رہنے والے تھے اوریہاں کام کیلئے آئے تھے۔افسرکے مطابق،دھماکہ کے وقت کم سے کم 20مزدورموقع پرموجودتھے۔خبر کے مطابق، دھماکہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قریب کے گاوں میں اس دھماکہ کی وجہ سے 10 مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 20 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاووں میں بھی لوگ ڈر کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہے جسے آگ پر قابو پانے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ علاوہ ازیں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ تو وہیں دوسری جانب آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے اس حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے حکام کو ہر طرح کی راحتی سرگرمیوں کی ہدایت دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *