دہلی پولس نے عمر خالد پرگولی چلانے والے دونوں ملزموں کوگرفتارکیا

both-the-attackers
قومی راجدھانی دہلی میں واقع جواہرلال نہرویونیورسٹی (جے این یو) میں ریسرچ کررہے عمرخالدپرحملے کے معاملے میں دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے دولوگوں کوحراست میں لیاہے۔ پولس فی الحال ان دونوں نے پوچھتاچھ کررہی ہے۔یادرہے کہ عمرخالد پریوم آزادی سے دودن قبل دہلی میں واقع کانسٹی ٹیوشن کلب کے باہرحملہ کیاگیاتھا۔بہرکیف دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے پنجاب سے حراست میں لیا ہے۔اسپیشل سیل دونوں حملہ آوروں و لیکر دہلی پہنچ چکی ہے۔ ملزموں کے نام درویش شاہ پور اور نوین دلال ہیں۔ پولیس دونوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

 

غورطلب ہے کہ حملے کے دودن بعدان لوگوں نے فیس بک ویڈیواپلوڈ کرکے دعویٰ کیاتھا کہ انہوں نے ہی اس واقعہ کوانجام دیاتھا۔ ذرائع کے مطابق ملزموں نے کچھ دن پہلے ویڈیو جاری کرکے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے ہی عمر خالد پر گولی چلائی تھی۔عمرخالد پرحملے کی ذمہ داری لینے والے دولوگوں نے اپنے فیس بک ویڈیومیں سرینڈرکرنے کا بھی اعلان کیاتھا، لیکن سرینڈرنہیں کیا۔بہرحال عمرخالدپرحملے کے معاملے میں دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے پنجاب سے مذکورہ دونوں ملزموں کوحراست میں لیاہے۔پولس دونوں ملزموں کی پوچھتاچھ کررہی ہے۔
خیال رہے کہ عمر خالد ’خوف سے آزادی‘ نام کے ایک پروگرام میں شامل ہونے کیلئے کانسٹی ٹیوشن کلب آئے تھے۔عمر خالد پر کانسٹیٹیوشن کلب کے باہر اس وقت حملہ ہوا تھا جب وہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ کلب کے باہر چائے پی رہے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *