سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش،3لڑکیاں اور3لڑکے گرفتار

SEX-RACKEt
ہریانہ کے سرسا شہر تھانہ پولیس اور خاتون پولیس نے بیگو روڈ پر بنی سکھ ساگر کالونی میں بنے ایک مکان میں چھاپے ماری کر کے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔نیوز18کے مطابق،پولیس نے اس معاملے میں 3 لڑکیوں سمیت 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے پکڑے گئے تمام ملزموں کے خلاف معاملہ درج کر کے آئند کارروائی شروع کر دی ہے۔
دراصل خاتون پولیس کو اطلاع ملی تھی سکھ ساگر کالونی میں بنے ایک مکان کے سیکس ریکٹ (جسم فروشی ) کا کھیل چل رہاہے۔ سرسا پولیس نے ایک ٹیم قائم کرکے چھاپے ماری کی تو وہاں جنسی کاروبار چل رہا تھا۔شہر تھانہ انتظامیہ ونود کاجلا نے بتایا کہ مکان میں پولیس نے 3 لڑکیاں اور 3 لڑکوں کو گرفتار کیا ہے جن کے کلاف اممورل ایکت کے تحت معاملہ درج کرے آگے کی کارروائی شروع کر دی۔
بتادیں کہ پکڑی گئی تین لڑکیاں سرسا سے باہر کی رہنے والی ہیں۔ پکڑی گئی تین لڑکیاں بٹھنڈا ، دہلی اور فتح آباد کی رہنے والی ہیں۔ سبھی کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *