امیت شاہ کی ریلی سے پہلے لگے’بنگال مخالف بی جے پی واپس جاؤ‘ کے پوسٹر

bengal
بی جے پی آئندہ 2019میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن سے کوئی کسرچھوڑنے کے موڈ میں نہیں ہے۔بی جے پی صدرامیت شاہ سبھی ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں۔اسی طرح بی جے پی صدرامیت شاہ کولکاتہ پہنچ گئے ہیں۔دوپہرمیں آج وہ یہاں ریلی کریں گے۔اس سے پہلے امیت شاہ کے ریلی گراؤنڈ کوسی ایم ممتابنرجی کے کارکنان نے ترنمول کانگریس کے پوسٹروں سے رنگ دیا۔بنگال میں بی جے پی اورٹی ایم سی کے بیچ ریلیوں سے پہلے پوسٹر’وار‘چل رہاہے۔آج ہفتے کوامیت شاہ کی ہونے والی ریلی سے ٹھیک پہلے بنگال میں بی جے پی کے خلاف پوسٹربازی شروع ہوگئی ہے۔امیت شاہ کی ریلی سے پہلے جمعہ کوکولکاتہ کی مے یوروڈ پر’بنگال مخالف بی جے پی واپس جاؤ‘ کے پوسٹردیکھنے کوملے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *