انشو پرکاش مارپیٹ معاملہ:’آپ‘ کے اراکین اسمبلی کو عدالت سے جھٹکا

court
دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ طورپر مارپیٹ معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو آج اس وقت جھٹکا لگا جب پٹیالہ ہاؤس عدالت نے ان کی اس معاملے میں پولیس کو میڈیا بریفنگ نہ کرنے دینے کی درخواست خارج کردی۔پولیس اس معاملے میں پہلے ہی چارج شیٹ داخل کرچکی ہے جس پر عدالت 18ستمبر کو سماعت کرے گی۔
اس معاملہ پر ہوئی سماعت کے دوران عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ دہلی پولیس اس واقعہ کا میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔خبروں کے مطابق،عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ عام معاملہ نہیں ہے۔ اس معاملہ میں چیف سکریٹری نے شکایت کی ہے اور وزیراعلی اروند کیجریوال ملزم ہیں۔دہلی پولیس معاملہ کا میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
واضح ہوکہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال اورڈپٹی سی ایم منیش سسودیاسے دہلی پولس پوچھتاچھ کرچکی ہے۔یادرہے کہ چیف سکریٹری انشوپرکاش کا الزام ہے کہ سی ایم کجریوال کے سرکاری رہائش گاہ پر19فروری کی میٹنگ کے دوران، ان پرمبینہ طورپرحملہ کیاگیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *