اے ایم یومیں بی یو ایم ایس/ پری طب کورس19-2018 میں داخلہ کی تاریخوں کا اعلان

amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں بی یو ایم ایس؍ پری طب کورس2018-19 میں داخلہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔جوائنٹ کنٹرولر برائے داخلہ مسٹر منہاج احمد خاں نے بتایا ہے کہ بی یو ایم ایس میں داخلہ کا عمل30؍اگست2018کو صبح8.00بجے سے دوپہر1.00بجے تک یونانی میڈیسن فیکلٹی کے ڈین کے دفتر میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چانس میمو کی فہرست میں شامل امیدواران کو بھی30؍اگست کو ہی صبح8.00بجے سے1.00بجے تک رپورٹ کرنا ہوگا اور ان کے داخلہ کا عمل اگر جگہ خالی ہوئی تو2.00بجے سے شام5.00بجے تک مکمل ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پری طب کے داخلہ کا عمل بھی30؍اگست کو ہی صبح8.00بجے سے1.00بجے تک مکمل کیا جائے گا اور چانس میمو میں شامل امیدواران کو بھی 30؍اگست کو ہی صبح8.00بجے سے1.00بجے تک رپورٹ کرنا ہوگا اور ان کے داخلہ کا عمل اگر جگہ خالی ہوئی تو2.00بجے سے شام5.00بجے تک مکمل ہوگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *