اے ایم یوکے طلبہ و طالبات نے بڑے پیمانے پر نیٹ اور جے آر ایف امتحانات میں کامیابی حاصل کی

amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی کامیابی کی داستان08؍جولائی کو این ای ٹی(نیٹ) اور جونیئر ریسرچ فیلوشپ( جے آر ایف) امتحانات کے نتائج کے بعد بڑے پیمانے پر منظرِ عام پر آئی ہے۔ان امتحانات کے نتائج کے مطابق شعبۂ انگریزی سے نور رضوی، منیر عالم اور محمد وحید خاں نے جے آر ایف امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ شعبہ کے15طلبہ و طالبات نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں آیوش گوڑ، پرینکا چترویدی، زینب فاطمہ، عبدالباسط، عبدالمتین، صاقم کے، سکیرل شیخ، رمیز احمد بھٹ، ایم اسجد حسین، عالیہ خاں، سمن تنویر، مرزا ایڈم، سندر لال، بلال احمد ڈار اور شبیر احمد لون شامل ہیں۔
شعبۂ اردو سے محمد ناظم، درخشاں انجم اور ادیبہ صدیقی نے جے آر ایف امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ شعبہ کے21طلبہ و طالبات نے نیٹ امتحان پاس کیا ہے جن میں زینب عارف، جاوید اشرف، محمد شاہد، محمد سالم، ہما، عمبرین صالحین، نیلوفر، شازیہ بانو، صبا رحمن، صبا نوشاد، ایم ریحان، تجمم حق ،عالیہ ناہید، عشرت جہاں، عشرت لطیف، درخشاں پروین، رضیہ، مختار، ریحا انصار، ناظمہ خانم اور شکیل اختر شامل ہیں ۔
شعبۂ ہندی سے نوتن بھاردواج، شوانی پنور، صوفیہ خاتون، اندر پریت کور، پریرنا اور اویناش کمار یادو نے جے آر ایف امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ شکھا شرما، صدف غوری، ارچنا شرما، نور افشاں، شیبا خاں، بلال، رشی کیش شریواستو، ورشا چودھری، پرکاش چند بیروا، اکرم اعجاز، نیرج شرما، پرینکا وارشنی، چودھری ومل کشور، پنکی کماری، رہبر اور نازیہ نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
شعبۂ عربی سے علی محمد ریحان نے جے آر ایف امتحان پاس کیا ہے جبکہ ابو زر، منیر الزماں، حرا سفیان، عبدالغنی، ارشاد احمد، آسیہ خاتون، ماریہ، ماریہ مشتاق اور ثمیّہ خانم نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
شعبۂ لسانیات سے نور رضوی اور منیر نے جے آر ایف امتحان پاس کیا ہے جبکہ ثنا حیدر، ایم حامد رضا، عابد علی، کرشما خاتون، ایم اسجد حسین اور مرزا آدم نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ماس کمیونیکیشن شعبہ سے محمد احمد عثمان، نسا عسکری، قاضی شیراز عارف، بینش پروین اور فاطمہ ستارہ خاتون نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
شعبۂ تاریخ سے سیف الدین سہ نے جے آر ایف امتحان پاس کیا ہے جبکہ سید وقار حسین، محمد حسین غنی، توصیف احمد اور اشفاق احمد بابا نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ اے ایم یو کے دیگر شعبے جلد ہی اپنے شعبوں میں نیٹ اور جے آرایف امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *