اے ایم یوکے ملّا پورم مرکز کے طلبا و اساتذہ نے کیرل کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صفائی مہم چلائی 

AMU-Malappuram-Centre-team
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ملّا پورم مرکز کے طلبہ و اساتذہ نے کیرل کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اہم اقدامات کئے جن کے تحت انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صفائی مہم چلانے کے ساتھ ہی متاثرین کو صحت خدمات بھی مہیا کرائیں۔ ملّا پورم مرکز کے طلبہ، اساتذہ و غیر تدریسی عملے کے افراد پر مشتمل25لوگوں کی ایک جماعت نے مٹّے کڈ کالونی، کلاماسیر اور ارونا کلم ضلع کے ذیلی علاقوں میں واقع تقریباً پچاس سے زائد مکانوں میں جاکر مقامی انتظامیہ کے ساتھ کیچڑ، زہریلے سانپوں اور حشرات الارض کو باہر نکالنے کے علاوہ وہاں دیگر انسانی خدمات بھی انجام دیں۔
کلاما سیر میونسپلٹی کے عملہ نے طلبہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ مرکز کے اساتذہ مسٹر محمد ابو شاہد، ڈاکٹر عظمت علی، مسٹر افضال کے ٹی کے زیرِ قیادت خدمات انجام دینے والی اس جماعت میں عمران خاں، عامر سہیل، مہادیو چودھری، عادل امان، ابو تابش، امریندر کمار، پرشانت گپتا، ضمیر،شوم یادو اور عمران صدیقی بھی شامل تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *