امریکی ڈرامہ نگار و اسکرپٹ رائٹرنیل سائمن چل بسے

neil-simon
امریکہ کے معروف ومشہور ڈراما نگار اور اسکرپٹ رائٹر نیل سائمن کا اتوار کو انتقال ہو گیا۔ وہ 91 سال کے تھے۔ یہ اطلاع ’نیویارک ٹائمز ‘نے دی۔خیال رہے کہ مارون نیل سائمن کی پیدائش 4 جولائی، 1927 کو نیویارک میں ہوئی تھی۔وہ امریکہ کے سب سے زیادہ کامیاب اور مقبول ڈرامہ نگار اورا سکرپٹ رائٹر تھے۔ انہیں 1991 میں ’لاسٹ ان یارکس ‘ نامی ڈرامہ کے لئے پلتزر ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔
مسٹر سائمن کو آرٹس میں تعاون اور مقبول ثقافت کے لئے 1995 میں اس وقت کے صدر بل کلنٹن نے کینیڈی سینٹر میں اعزاز سے نوازاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *