رامپورپہنچے امرسنگھ، کہا’میری قربانی لے لو‘

amar-singh
رکن راجیہ سبھا امرسنگھ آج اپنے اعلان کے مطابق رامپور پہنچ کرمحمداعظم خاں پرجم کربرسے۔امرسنگھ مقررہ وقت سے قریب ڈھائی گھنٹے دیری سے پہنچے۔اس سے قبل ان کے حامیوں نے اعظم خاں کے خلاف پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس میں جمع کر نعرے بازی کی۔امرسنگھ نے کہاکہ اعظم خاں ، میں قربانی کے بکرے کی طرح آپ کے گھرآیاہوں ۔ چاہے تومیری قربانی لے لو، میراقتل کردو، لیکن میری بیٹوں کوبخش دو۔امرسنگھ نے اس دوران میڈیاسے بات کی۔
میڈیاسے بات کرتے ہوئے امرسنگھ نے کہاکہ اعظم خاں نے پورے ہندوسماج کی توہین کی ہے۔ مجھے اورمیرے کنبہ کوکاٹ ڈالنے کی بات کہی ہے۔ بیٹیوں کوتیزاب میں گلانے کی بات کہی ہے۔ان کے بیٹے عبداللہ ابھی بچے ہیں۔ بڑوں کے بیچ میں نہ پڑیں۔ امرسنگھ نے کہاکہ اعظم ہمیشہ پاکستان کی بات کرتے رہے۔ کبھی بھارت ماتا کوڈائن کہا توکبھی کشمیر کوپاکستان کا حصہ بتایا۔
اس سے قبل امرسنگھ نے بدھ کوکہاکہ انہو ں نے سماج وادی پارٹی چھوڑی نہیں ہے بلکہ انہیں نکالا گیاہے۔ انہو ں نے کہاتھاکہ میں جمعرات کورامپورجارہاہوں، اپنے آپ کوقربانی کیلئے اعظم خاں کے سامنے رکھوں گا۔ اعظم خاں بہت بڑے بہوبلی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *