لوک سبھا الیکشن 2019: سیاسی پارٹیوں کے ساتھ الیکشن کمیشن کی میٹنگ 

election-meeting
الیکشن کمیشن آف انڈیانے سبھی پارٹیوں کواہم میٹنگ کیلئے بلایاہے۔اس دوران آئندہ لوک سبھا الیکشن 2019کیلئے بحث ہوگئی۔آج(پیر)لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلائی گئی سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ شروع ہو گئی۔خبرہے کہ اس دوران بیلٹ پیپرسے الیکشن کرانے کا معاملہ اٹھ سکتا ہے۔ یادرہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ای وی ایم کولیکر طرح طرح کے سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ایسے میں امیدہے کہ کانگریس ایک بارپھر سے بیلٹ پیپر کا معاملہ زوروشور سے اٹھائے گی۔
بہرکیف کمیشن نے اس میٹنگ کے لئے سات رجسٹرڈ قومی پارٹیوں اور 51 علاقائی پارٹیوں کو دعوت دی تھی۔ میٹنگ میں ووٹر فہرستوں کی شفافیت، سیاسی پارٹیوں کے انتخابی اخراجات کو محدود کرنے اور خرچ کی آڈٹ رپورٹ مقررہ وقت پر پیش کرنے جیسے ایشوز پر بات چیت ہو گی۔
میٹنگ میں پوسٹل ووٹ کو الیکٹرانک سسٹم سے بھیجنے اور معذور رائے دہندگان کو ووٹنگ کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شامل کئے جانے کے بارے میں سیاسی پارٹیوں کی رائے لی جائے گی۔ انتخابات کو زیادہ جامع بنانے کے لئے سیاسی پارٹیوں میں خواتین کو مزید نمائندگی دینے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *