سعودی عرب میں ریلیزہونے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم بنی’’گولڈ‘‘

gold

بالی ووڈ ایکشن ہیرواکشے کمار کی حالیہ ریلیزفلم ’گولڈ‘ سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہوگی۔خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں 35 برس بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی میں ہونے والی اصلاحات کے نتیجے میں سینما گھروں پرعائد پابندی کو ختم کردیا گیا تھا، اس پابندی کے بعد بالی ووڈ کی پہلی فلم جو سعودی عرب میں ریلیز کی گئی ہے وہ ہے گولڈ۔ بالی ووڈ اداکاراکشے کمار کی فلم سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی۔اکشے کمار نے اپنی فلم گولڈ کی سعودی عرب میں ریلیز سے متعلق خبر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میری فلم پہلی بالی ووڈ فلم ہے جو سعودی عرب میں ریلیز کی جارہی ہے۔اکشے کمار نے ٹویٹ کیا کہ آزادہندوستان کے پہلے گولڈ میڈل(اولمپک میں) کی جیت کی کہانی پہلی دفعہ سعودی عرب میں آج فلم گولڈ ریلیزکی گئی۔انہو ں نے لکھاکہ ’گولڈ‘ سعودی عرب کے سنیماہال میں ریلیزہونے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے۔ہدایت کارہ ریما کی فلم ’’گولڈ‘‘میں اکشے کمار اور مونی رائے نے مین رول اداکیا ہے۔خلیجی ملکوں کے تھیٹروں میں رجنی کانت کی فلم’کالا‘ کے بعد ریماکاگتی کی ڈائریکشن میں بنی ہاکی پرمبنی فلم ’گولڈ‘ ریلیزہونے والی دوسری فلم ہے۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *