احمد آباد میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم، ایک کی موت

building
گجرات کے احمدآبادشہرکے اوڈھ علاقے میں میں ایک چار منزلہ عمارت اتوار کو منہدم ہو گئی ،جس میں اب تک 6لوگوں کومحفوظ نکال لیاگیاہے، جبکہ دولوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔خبرہے کہ راحتی کام میں مصروف لوگوں نے آج ایک شخص کی لاش ملبے سے نکالی ہے۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اوڈھو علاقے میں گرودوار ہ کے نزدیک شام کے وقت چار منزلہ عمارت کا ایک بلاک اچانک منہدم ہو گیا۔ریاستی وزیرداخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے کہاکہ این ڈی آر ایف اورمقامی فائربرگیڈ کی ٹیموں کوملبے سے لوگوں کونکالنے کیلئے تعینات کیا گیاہے۔
چیف ایڈیشنل فائرآفیسر نے بتایاکہ 10لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ بہرکیف اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں کے ساتھ اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ ملبے سے نکالے گئے لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مزید دس لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کمشنر وجے نہرا نے بتایا کہ یہ حکومت کی طرف سے بنائی گئی عمارت تھی۔ اسے 1999 میں بنایا گیا تھا۔ اس میں کل 32 فلیٹ میں تقریبا 150 لوگ اس بلڈنگ میں رہتے تھے۔ کچھ دنوں پہلے ہی اسے خالی کرایا گیا تھا۔ لیکن ایک دو خاندان کے آٹھ سے دس لوگ واپس اس میں آ گئے تھے۔ شام کے وقت اس کا ایک بلاک اچانک منہدم ہوگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *