عدنان کفیل درویش کوملے گا ’بھارت بھوشن اگروال‘ ایوارڈ

adnan-kafeel

اترپردیش کے بلیا ضلع کے گڈکر گاؤں میں 30 جولائی 1994 کو پیدا ہوئے نوجوان شاعر عدنان کفیل درویش کو موجودہ شاعری میں اپنی پہچان بنانے کے لئے اس ’سال بھارت بھوشن اگروال ‘ایوارڈ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔عدنان کفیل درویش کو یہ ایوارڈ ان کی نظم ’قبلہ‘ کے لئے دیا گیا ہے جو گزشتہ سال کولکتہ کے ’ واگرتھ میگزین‘ میں شائع ہوئی تھی۔معروف مصنف اشوک واجپئی، ارون کمل، اودے پرکاش ، پرشوتم اگروال اور انامکا کی جیوری ہر سال ایک سال میں شائع بہترین شاعری کو یہ ایوارڈ دیتی ہے۔ اس مرتبہ ایوارڈ کے چیف جیوری مسٹراگروال تھے۔مسٹر اگروال نے نظم کی تعریف میں لکھا ہے کہ یہ نظم تہذیب ثقافت اور مذہب میں خواتین کے تعاون اور ان کے نظرانداز کئے جانے کو نمایاں کرتی ہے۔
خیال رہے کہ عدنان کفیل درویش دہلی یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے طالب علم ہیں۔ان کی نظمیں سبھی بڑے اخبارات میں شائع ہوئی ہیں۔واضح ہوکہ سال 1979 میں قائم یہ باوقار ایوارڈ عظیم شاعر بھارت بھوشن اگروال کی یاد میں ہر سال دیا جاتا ہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *