اسکول میں دسویں کے طلبہ نے سینئرپرچاقو سے حملہ کیا،ملزم گرفتار

knife
قومی راجدھانی دہلی کے شاہدرہ علاقہ کے کرشن نگرمیں واقع سرودیہ ودیالیہ احاطے میں پرارتھنا(صبح اسمبلی) کے دوران جمعرات کوایک جونےئرطلبہ نے اپنے سینئرساتھی پر تابڑتوڑ حملہ کردیا۔زخمی حالت میں طلبہ کونزدیکی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔پولس نے ملزم طلبہ کوحراست میں لیکر پوچھتاچھ کررہی ہے۔
پولس کے مطابق، زخمی 17سالہ کشوراپنے کنبہ کے ساتھ جگت پوری میں رہتاہے۔وہ کرشن نگرکے چندنگر واقع سرودیہ بال ودیالیہ میں 11ویں کلاس کا طالب علم ہے۔اس پرحملہ کرنے والے طلبہ کوحملہ کے وقت وہاں موجودطلبا اورٹیچروں کوپکڑکر پولس کے حوالے کردیا۔
جانکاری کے مطابق، بدھ کومتاثرطلبہ اورملزم طلبہ کے بیچ جھگڑا ہوا تھا۔بدھ کودوپہردوبجے اسکول کی چھٹی کے دوران متاثرطلبہ اپنی کلاس سے دسویں کلا س میں پرانے دوستوں سے ملنے گیاتھا۔اس دوران ملزم طلبہ اوران کے دوست کے بیچ جھگڑا ہورہاتھا۔متاثر طلبہ اپنے دوست کے حمایت کرنے لگا۔اس کولیکرملزم طلبہ اورمتاثرطلبہ سے آمنے سامنے ہوگیا ۔دونوں کے بیچ کہاسنی ہوئی اسی دوران انہو ں نے چاقوسے حملہ کردیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *