یوپی:دیوارمنہدم ہونے سے 30 افراد ملبے میں دبے، 8 لوگوں کی حالت نازک

wall-file-pic
اترپردیشمیں بدایوں کے بلسی تحصیل علاقہ میں بدھ کی رات ایک دیوار کے منہدم ہوجانے سے ملبے میں دب کر تقریباََ 30لوگ زخمی ہوگئے جن میں سے 8کی حالت نازک ہے۔ بلسی کے سب ڈویزنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) لال بہادر نے یہاں یہ جانکاری دی۔
انہوں نے بتایا کہ کھیراتی نگر گاوں میں رات کو ڈی جے کی دھن پر ناچتے جھومتے کانوڑیوں کو دیکھنے کے لئے تقریباََ 40گاؤں کے لوگ ایک دیوار پر کھڑے ہوگئے۔ دیوار ان کا وزن برداشت نہیں کرسکی اور دیوارمنہدمگئی۔ ملبے میں دب کر تقریباََ 30لوگ زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے گاوں والوں کی مدد سے زخمیوں کو ملبے میں سے نکالا اور علاج کے لئے بلسی کے پرائمری ہیلتھ سنٹر بھیجا۔ انہو ں نے بتایا کہ 8لوگوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *