100فٹ گہرے بورویل میں گری تین سال کی بچی، ریسکیوآپریشن جاری

bore-well
بہارکے مونگیرضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے مورگیایک محلے میں گذشتہ شام بورویل میں گری تین سال کی بچی کونکالنے کی کوشش جاری ہے۔بتایاجارہاہے کہ یہ بچی گھرکے آنگن میں ایک بورویل میں گرگئی تھی۔نچی کا نام سنو ہے جواپنے ننیہال آئی ہوئی تھی۔
کوتوالی تھانہ انچارج راجیش شرن نے بتایاکہ بورویل میں گری بچی زندہ ہے یانہیں، اس کا بھی پتہ لگایاجارہاہے۔بچی تقریباً 100فٹ گہرے بورویل میں پھنسی ہوئی ہے۔ راجیش نے بتایاکہ بورویل میں آکسیجن پہنچائی گئی ہے اوراسے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بچی کونکالنے کیلئے این ڈی آرایف کی ٹیم کوبلایاگیاہے۔بچی کوبچانے کیلئے ہرکوئی اپنے اپنے طریقے مددکررہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *