پرتاپ گڑھ کے دوشیلٹرہوم سے 26خواتین غائب

shelter-home
اترپردیش کے دیوریاشیلٹرہوم کے بعد اب پرتاپ گڑھ کے دوشیلٹرہوم سے 26خواتین کے غائب ہونے کی بات سامنے آرہی ہے۔ڈی ایم کے معائنہ میں رجسٹررجانچ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ یوپی کے پرتاپ گڑھ کے ضلع افسر شنبھوکمار2وویمن شیلٹرہوم میں اچانک چھاپہ مارا تومعائنہ کے دوران وہاں رہنے والی 26خواتین غائب پائی گئیں۔انہو ں نے دونوں خاتون شیلٹرہوم میں جانچ کاحکم دیاہے۔پرتاپ گڑھ کے ڈی ایم شنبھوکمارنے شیلٹرہاؤس کا معائنہ کیا ۔یہاں شیلٹرہوم میں معائنہ کے دوران ڈی ایم نے رجسٹرچیک کیا تو26خواتین غائب ملیں۔ڈی ایم نے شیلٹرہوم کے خلاف جانچ کے حکم دیئے ہیں۔ڈی ایم نے بتایاکہ ہم نے شیلٹرہوم مینیجمنٹ سے پوچھاکہ غائب خواتین کہاں ہے توانہوں نے کہاکہ کام کرنے کیلئے باہرگئیں ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *