کیرل:بارش اورلینڈسلائڈسے 20لوگوں کی موت،تعلیمی ادارے بند

keral
کیرالہ کے الگ الگ حصوں میں جمعرات کو صبح سے بارش اور مٹی کے تودے (لینڈ سلائڈ)کھسکنے کے واقعات میں کم از کم 20 افراد کی موت ہوگئی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذرائع کے مطابق اڈوکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ، ملپورم میں 5 ، کنور میں 2 اور وایناڈ ضلع میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے جبکہ وایناڈ ، پلکڑ اور کوزی کوڈ اضلاع میں ایک ایک شخص لاپتہ ہے۔ علاوہ ازیں بھاری بارش کے پیش نظر کوچین ہوائی اڈہ پر طیاروں کی لینڈنگ بند کردی گئی ہے۔وہیں پانی سے نمٹنے کیلئے ریاستی سرکارنے فوج کی مددمانگی ہے۔
اڈوکی کے ادیمالی شہر میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے ملبہ سے دو زندہ افراد کو باہر نکالا۔ یدامالیر باندھ سے آج صبح تقریبا 600 کیوسک پانی چھوڑا گیا ، جس کی وجہ سے آبی سطح 169.95 میٹر پر پہنچ گئی۔کوزی کوڈ اوروایناڈ اضلاع میں بھی بھاری بارش اور سیلاب کی وجہ سے این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کوزی کوڈ پہنچ گئی ہے۔ مرکز سے شمالی کیرالہ کیلئے دو ٹیمیں بھیجنے کیلئے کہا گیا ہے۔بارش کے باعث اڈوکی، کولّم اورکچھ دیگراضلاع میں تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کردی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *